
بھارتی فوجیوں کی مختلف اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں
منگل 11 فروری 2025 17:52
(جاری ہے)
غیر قانونی طورپر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مولوی بشیر عرفانی نے جیل سے جاری ایک پیغام میں مقبول بٹ کی میت کشمیریوں کے حوالے کرنے کامطالبہ کیا۔
محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت کے سلسلے میں مظفرآباد میں ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا ء نے تنازعہ کشمیر کے حل میں مزید تاخیر کے سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے زیر اہتمام ریلی میں غیر قانونی طورپرنظر بند حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ایک کروڑ کشمیر ای میلز مہم کے سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ مقبول بٹ کے یوم شہادت پرکشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام برسلز میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی ۔ادھر بھارتی فوجیوں نے پلوامہ، کپواڑہ، راجوری، پونچھ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں ایک بھارتی فوجی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس کے خلاف پیرس میں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا اہتمام جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے کیا تھا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ شرکاء نے مودی کو مسلمانوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔جیل میں نظر بند کشمیری رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بارہمولہ اور کٹھوعہ میں حالیہ شہری ہلاکتوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسزکے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کا خون سستا نہیں ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.