امیرجماعت اسلامی سندھ نے 16 فروری کو شکارپور کے کنند بائی پاس پر عوامی دھرنا دینے کا اعلان

منگل 11 فروری 2025 21:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر سکھردفتر میں صوبائی رہنما حزب اللہ جکھرو، امیرضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 16 فروری کو شکارپور کے کنند بائی پاس پر عوامی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سندھ اس وقت بدامنی کی لپٹ میں ہے اور حکومت اس صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے قابو پانے پر بھی ناکام دیکھائی دیتی ہے پریس کانفرنس کندہ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلاوائی جہاں مختلف مکاتب فکر کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے، کاشف سعید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندھ پولیس کے مطابق، سال 2024 میں کاروکاری اور قتل کے سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ میں ہوئے، جبکہ اغواء برائے تاوان کے واقعات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، سندھ میں 450 کے قریب افراد اغواء ہوئے، جن کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا جا رہا ہے، پولیس مکمل طور پر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، جس کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں، پریا کماری، فضیلہ سرکی اور شہید جان محمد مہر کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سی ایس ایس پاس افسران امن و امان بہتر کرنے کے بجائے وزیروں اور وڈیروں کی بیٹھکوں میں چکر لگاتے نظر آتے ہیں, انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بارہا سوال کیا گیا کہ کچے میں ڈاکوؤں کو جدید ترین اسلحہ کون فراہم کر رہا ہے، لیکن آج تک کوئی جواب نہیں دیا گیا، جماعت اسلامی نے سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف عملی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 فروری کو شکارپور کے کنند بائی پاس پر عوامی دھرنا دیا جائے گا، جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک سندھ میں امن بحال نہیں ہوتا، کاشف سعید شیخ نے پریس کانفرنس میں **پیکا ایکٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔