
آئی ایم ایف وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ، منی لارنڈنگ،گورننس، مشکوک مالی ترسیلات پربریفنگ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے تجزیاتی مشن کے دورہ پاکستان کی تفصیلی رپورٹ جولائی میں جاری کی جائیگی، آئی ایم ایف ٹیم کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں ہوئیں
فیصل علوی
ہفتہ 15 فروری 2025
10:36

(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس دوران آئی ایم ایف وفد نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے بھی ملاقات کی اور آڈٹ کے طریقہ کار اور پی اے سی کی ہدایات پر عملدرآمد سے متعلق سوالات اٹھائے۔ وفد نے ملاقات میں آڈیٹر جنرل آفس کے کام کے طریقہ کار سے متعلق معلومات لیں ۔ وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ملاقات کی اور قانونی و عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہ دورہ پاکستان میں مالیاتی اور انتظامی گورننس کو بہتر بنانے کے لیے آئی ایم ایف کے جاری تجزیاتی عمل کا حصہ تھا جس کے نتائج آئندہ چند ماہ میں رپورٹ کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد مارچ کے آخری ہفتے میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔خیال رہے اس سے قبل آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا تھاکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم کاعزم حوصلہ افزا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی ملاقات ہوئی تھی جس میں آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات کے ذریعے حاصل ہونے والے میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو کی گئی تھی۔وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا تھااور ٹیکس اصلاحات، انرجی سیکٹرکی بہترکارکردگی سمیت اہم شعبوں میں پیشرفت برقراررکھنے کے عزم کا اعادہ کیاتھا۔ اس موقع پرآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور موثر گورننس کی اہمیت پر زور دیاتھا۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے پروگرام موثرطریقے سے نافذکرنے میں پاکستان کی کوششوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کے ذاتی عزم کو سراہا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.