قرارداد پاکستان کا مسودہ بیگم رعنا نے تحریر کیا تھا۔ محفوظ النبی

جمعرات 20 فروری 2025 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)قائد اعظم کی ہدایات پر قرارداد پاکستان کا مسودہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے تحریر کیا تھا اور ان حقائق کا قرارداد کے تائید کنندہ چوہدری خلیق الزماں نے اپنی تصنیف میں بھی ذکر کیا ہے یہ تاریخی قرارداد 23مارچ 1940میں آل انڈیا مسلم لیگ کے لایور کے عام اجلاس میں منظور کی گئی تھی لیکن ایک ویب سائیڈ پر قرارداد کو چویدری ظفر اللہ سے منصوب کرکے گمراہ کن پروپگنڈہ کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما محفوظ النبی خان نے روٹری کلب کراچی انٹرا سٹی اور قائد ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی کے اشتراک سے پاکستان کی پہلی خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان کی 120ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے مقامی کلب میں منعقدہ تقریب سے اپنے اختتامی کلمات میں کیا تقریب میں محفوظ النبی خان نے خواجہ ضیاالدین جہانگیر کے بھیجے گئے مراسلے کو سراہا جس میں کہا گیا تھا کہ محترمہ رعنا لیاقت اور محترمہ فاطمہ جناح دونوں نے درویشانہ زندگی بسر کی محفوظ النبی خان کا کہنا تھا کہ بیگم رعنا ان ہائی پروفائل خواتین میں نمایاں تھی جنہیں کتب بینی میں گہری دلچسپی تھی انہوں نے بیگم رعنا کو خواتین کے لیے مشعل راہ قرار دیا اور بیگم رعنا کی حقوق و ترقی نسواں اور تعلیمی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیگم رعنا کی اعلی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔