
مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، محمد اورنگزیب
کرپٹو کرنسی میں 20 سے 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ، اگراتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو اس کو ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے، وزیر خزانہ کی گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 27 فروری 2025
11:46
(جاری ہے)
آنے والے بجٹ سے پہلے مشاورت کیلئے خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے دورے کر رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب کایہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد تکنیکی مشن پر پاکستان آیا ہے۔ کلائمیٹ سے متعلق فنڈز کے معاملات یہ وفد دیکھے گا ۔6 مہینوں کے ریویو کیلئے اگلے مہینے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔پاکستان آئی ایف ایم کی شرائط پر پورا اترچکا ہوگا۔ہمیں امید ہے کہ یہ ریویو ٹھیک جائے گا۔پاکستان میں بہتری آئے گی۔گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری دوسری بار کی جا رہی ہے ۔قومی ائیرلائن(پی آئی اے)دوبارہ ری لانچ ہو رہی ہے۔ پی آئی اے کی دوسری بار ری لانچنگ سے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ پاکستان ایئرلائنزکے یورپ کے روٹس کھل گئے ہیں۔آنے والے دنوں میں یو کے روٹس کو بھی جلد کھولا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے۔ٹیکس پالیسی کا اختیار ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن منتقل کیا جاچکا تھا۔ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے تھے۔ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیے۔پشاور میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا تھا۔ معاشی استحکام کے ثمرات سامنے آرہے تھے۔ ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت لارہے تھے۔ پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے تھے۔ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس جمع کرنے پر ہونی چاہیئے تھی۔
مزید اہم خبریں
-
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا
-
چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھ گئے
-
لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
-
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آکر حالات خراب کرنے کی بات بھول جائیں
-
"جب پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، سبزیاں مہنگی ہوں تو سمجھ جاو وزیر اعظم چور ہے"
-
حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت
-
حکومت کا ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.