
ایک پارٹی کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سے بہت مسئلہ ہورہا ہے، عظمیٰ بخاری
پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں 90 سے زائد منصوبے شروع کئے، صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس
فیصل علوی
جمعہ 28 فروری 2025
13:01

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کا ایک بھی منصوبہ ادھورا نہیں ہے۔
کوئی بھی منصوبہ ایسا نہیں کہ کہا جارہا ہو شرو ع کریں گے۔ ہر منصوبے کا بتانے کیلئے دروازے پر دستک نہیں دی جاتی۔ پاکستان تحریک انصاف والے اپنے دور حکومت میں مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کرنے میں مصروف تھے۔پنکی اور گوگی کا رشوت کا بازار گرم تھا، ان کے دور میں ہرعہدے کا ایک ریٹ مقرر تھا۔پی ٹی آئی کے کسی اشتہار پر کوئی بڑا منصوبہ نظر نہیں آئے گا۔ انہوں نے اپنے دور میں تبدیلی کا پروگرام، 50 ہزار گھر،لاکھوں نوکریوں والا اشتہار چھاپا تھا۔ عثمان بزدار نے اپنے دور میں کچھ کرکے نہیں دکھایا۔ ان نالائقوں کے پاس فرصت نہیں تھی یہ مصروف تھے۔عثمان بزدار کو اپنا تعارف کرانے کیلئے شہبازشریف کے نام کی ضرورت پڑتی تھی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دور حکومت سکینڈلز سے بھرا رہا۔ پی ٹی آئی کے دور میں پیسے لیکر تقررو تبادلے کئے جاتے تھے۔ پی ٹی آئی کے منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ یہ منصوبے صرف سوشل میڈیا پر تھے۔بانی پی ٹی آئی ان کیلئے مہاتما تھے۔ مہاتما نے خود کہا عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتائیں۔پی ٹی آئی والوں نے انہوں نے 2 دن سے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے۔ یہ کہہ رہے ہیں منصوبے پی ٹی آئی کے اورتختی مریم نواز کی ہے۔ ڈائیلسز کا پروگرام بزدار کا نہیں شہبازشریف نے شروع کیا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈائیلسز کارڈ کیلئے 10 لاکھ روپے مختص کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرین بسیں وزیراعلیٰ مریم نوازاپنی حکومت کے پہلے 10 ماہ میں لائیں۔ لاہور کی سڑکوں پر 27 گرین بسیں دوڑ رہی ہیں۔آئندہ چند ماہ میں 500گرین بسیں مختلف شہروں کیلئے اور آجائیں گی۔ پنجاب کے اندر 700 نئی سڑکیں بن رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے صوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ بی ایچ یوز بنائے ہیں۔پی ٹی آئی کو مریم نواز کی کارکردگی سے آج بہت تکلیف ہورہی ہے۔ سپیڈو بس پر بھی سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی جارہی ہے۔ ان کو سپیڈو بس سروس اپنے نام سے منسوب کرنے پر شرم نہیں آتی۔ آپ نے کبھی پی ٹی آئی کے لوگوں سے اچھا فیڈ بیک نہیں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئرایمبولینس کے نعرے بھی بہت بار لگے۔ ایئرایمبولینس کے نعرے پرویزالٰہی اورعثمان بزدار نے بھی لگائے۔ ایئرایمبولینس وزیراعلیٰ مریم نواز حکومت کے پہلے 6ماہ میں لائیں۔ یہ کسان کارڈ پر بھی بات کرتے ہیں، تحقیقات کے بعد پتہ چلا ان کے کسی منصوبے کی کوئی ڈیٹیل موجود نہیں۔آج کسان کارڈ پر ساڑھے 7لاکھ سے زیادہ لوگ اربوں روپے کی خریداری کرچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.