
مصطفی عامر کیس پر پورا کام ہو گیا تو بڑے نام بے نقاب ہوں گے، گورنرسندھ
ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان، کامران ٹیسوری کی نیوز کانفرنس
ہفتہ 1 مارچ 2025 22:59

(جاری ہے)
ان کے پیچھے جن طاقتوں کا ہاتھ ہے وہ بہت با اثر ہیں، مصطفی عامرکیس پرپورا کام ہوگیا توبڑے نام بے نقاب ہوں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے ہم ایسے لوگوں پرہاتھ ڈال سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ تمام ادارے ان کا قلع قمع کریں، سیشن ججز، مجسٹریٹ کا کام بھی فوری اقدامات کرنا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ جج صاحب کے رویے پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کوخط لکھوں گا، اگر ضرورت پڑی تو چیف جسٹس پاکستان کو بھی خط لکھوں گا۔انھوں نے کہا کہ صحافیوں اورمیڈیا مالکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ماہ رمضان میں گورنرہاؤس میں اسٹیج بنانے جا رہے ہیں، اسٹیج پرمعروف نعت خواں اورقوال کلام پیش کریں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ مدینہ شریف کے امام صاحب کراچی تشریف لائے ہیں، گورنرہاؤس میں 27روزہ تراویح کا اہتمام کیا جائے گا، 10لاکھ کیقریب لوگوں کیلئے افطارڈنرکااہتمام کیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پرایک پلاٹ کی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی۔گورنرسندھ نے کہا کہ گورنرہاؤس میں دعوت عام ہے، اقلیتوں کو بھی دعوت ہے ہمارے ساتھ آکرگورنرہاؤس میں افطار کریں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوںگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ گورنرہاوس میں ماہ صیام کے پروگرامات کواتحاد رمضان کا نام دیا گیا ہے، اتحاد رمضان آپس میں یگانگت، یکجہتی کا پیغام ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ نئی نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہے، والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیا موجود ہیں، اسکولوں کے استاتذہ کا میڈیکل ٹیسٹ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مشنیات کے خلاف سیل بنانے جا رہا ہوں، اب کوئی کسی کو بلیک میل نہیں کرے گا، عوام کوآگاہی دے سکتا ہوں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں روزانہ 4 ہزار ٹن ملبہ کو قابل استعمال بنانے کے حوالے سے اسٹیڈی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،سعید غنی
-
مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا
-
وزیراعلیٰ کا امریکی نژاد کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کو پوپ منتخب ہونے پر کرسچین کمیونٹی کو مبارکباد
-
’’سلام ہے پاک فضائیہ ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے‘‘،وزیر اعلی مریم کا خراج تحسین
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سینیٹر شیخ بلال مندوخیل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا،ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
ہم بدر و حنین کے وارث ہیں، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے فور پراجیکٹ پر اجلاس
-
حنا پرویز بٹ کا 16سالہ مقتولہ سدرہ کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل انصاف کی یقین دہانی
-
لاہورہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف فوری گرینڈ آپریشن کا حکم
-
موبائل فو ن سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی بھارتی جارحیت کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.