اکوڑہ خٹک، مولانا حامد الحق حقانی شہید کی تعزیت کیلئے مہمانوں کی آمد اکوڑہ خٹک میں مہمانوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

اتوار 2 مارچ 2025 19:30

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق حقانی شہید و دیگر شہدا کی تعزیت کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، ، سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی ،سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، سابق وفاقی وزیر بیرسٹر ظفر اللہ خان مسلم لیگ کے ایم این اے شیخ آفتاب ،سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ،سینیٹر مولانا عبدالواسع، مولانا صلاح الدین ایوبی، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر، پی ٹی آئی کے ایم این اے آصف خان سابق ایم این اے بسم اللہ خان، سینیٹر حافظ حمدللہ ، سابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، پیر افتاب عالم ، ایم پی اے ملک طارق اعوان، سابق وفاقی وزیر میاں مظفر شاہ، الحاج بلاول افریدی سابق ایم پی اے، سینئر صحافی حسن خان ، اینکر جاوید اقبال، طاہر خان ، تحمید جان ازہرء معروف صحافی خوشنود علی خان، سابق وفاقی وزیرمسعودعباس خٹک، پیر ذوالفقار باچا، پشاورہائی کورٹ کے وکلا کا وفد جلال الدینایڈووکیٹ کی زیرقیادت،وفاق المدارس کا وفد، تحریک لبیک کا وفد اور دیگر جید علما مشائخ نے شرکت کی، کئی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید کے ورثاء شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، نائب مہتمم مولانا راشدالحق سمیع، جانشین مولانا عبدالحق ثانی، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا اسامہ سمیع، مولانا خزیمہ سمیع، مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا لقمان الحق، مولانا سلمان الحق، مولانا بلال الحق، مولانا ارشد علی قریشی سے تعزیت کی۔