
حکومتی پالیسی زراعت کیلئے زہرِقاتل ہے جس سے گندم کی پیداوار میں ریکارڈ کمی متوقع ہے
قومی معیشت تب حقیقی اُڑان بھرے گی جب بجلی، تیل، گیس پر ٹیکسز کی اضافی قیمت لینا بند کی جائے گی، ورنہ قرضے بڑھتے رہیں گے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
منگل 4 مارچ 2025
20:22

(جاری ہے)
حکومتیں اور سیکیورٹی انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے اندرونی، بیرونی نیٹ ورکس کو توڑنے میں ناکام ہیں.
وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ازسرنو قومی ایکشن پلان کی تشکیل کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے تاکہ ملک میں ہر سطح پر شکوک و شبہات کا ازالہ ہو اور عوام کی جان مال عزت کو تحفظ حاصل ہو. اس موقع پر راشد الحق حقانی، عبدالحق ثانی حقانی، محمد یوسف شاہ اور دیگر علماء کرام، سیاسی زعماء موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور مقتدر سیاسی، جمہوری طبقے اپنے آپ کو آئین و قانون سے بالاتر جانتے ہیں. ان کے نزدیک آئین و قانون کاغذ کے ایک پرزے کی حیثیت رکھتے ہیں. ملکی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ماضی میں تمام سیاسی جماعتوں سے سنگین غلطیاں ہوچکی ہیں. سیاسی قیادت غلطیوں کے ازالہ کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری، سہارے اور بیساکھیاں توڑدیں اور قومی سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے کم از کم قومی ترجیحات کے ایجنڈے پر اتفاق کرکے سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل تلاش کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق گندم کی پیداوار میں اس مرتبہ ریکارڈ کمی متوقع ہے، حکومتی پالیسی زراعت کے لیے زہرِقاتل بنی ہوئی ہے. زراعت کی ترقی کے لیے کارپوریٹ فارمنگ کی بجائے مائیکرو فارمنگ پر توجہ دی جائے. عوام سے بجلی، تیل، گیس کی ٹیکسوں کی بھرمار پر مبنی اضافی قیمت لینا بند کی جائے تو صنعت و تجارت کی ترقی ہوگی، قومی معیشت حقیقی اُڑان بھرے گی وگرنہ قرضے بڑھتے ہی چلے جائیں گے اور عالمی مالیاتی اداروں کا شکنجہ عوام کے لیے عذاب بنا رہے گا لیاقت بلوچ نے سینئر وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندہ حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے اعلیٰ عدالتی نظام کو مفلوج کردیا ہے۔ ماضی قریب میں ججوں کے فیصلے اور ججوں کی تقسیم نے عدالتی خلاء پیدا کیا، اسی کمزوری پر جعلی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو عدلیہ کو زیر کرنے کا موقع مل گیا۔ عدلیہ کی آزادی کے لیے تمام معزز ججوں کو گہری تقسیم کا خاتمہ کرنا ہوگا اور وکلاء، سیاسی جمہوری اور سول سوسائٹی ارکان کو ازسرنو عدلیہ کی آزادی اور تحفظ کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی. جماعتِ اسلامی آئین کی بالادستی، قانون کی فرمانروائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ہر قومی جدوجہد میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون، کتنا مؤثر جنگی ہتھیار؟
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پرپہنچا دیا، پاکستان
-
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیارہیں، وزیردفاع
-
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
-
آصفہ بھٹو زرداری کا رضا دھاریجو سے ان کے بھائی اور غلام مصطفی دھاریجو کے انتقال پر ان کے والد سے اظہارتعزیت
-
دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدہ لے،بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال
-
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
-
پاک بھارت کشیدہ صورتحال،الرٹ جاری لاہور ایئرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.