ًمولانا حامد الحق حقانی شہید کی شہادت کے چھٹے روز بھی تعزیت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری

بدھ 5 مارچ 2025 19:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2025ء) مولانا حامد الحق حقانی شہید کی شہادت کے چھٹے روز بھی تعزیت کیلئے مہمانوں کی آمد رہی جس میں ملک کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور نائب مہتمم جامعہ حقانیہ مولانا راشدالحق حقانی اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سمیت خاندان حقانی سے تعزیت کی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی آمین خان گنڈا پور کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ تشریف لائے شہید مولانا حامد الحق حقانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس سانحہ کے ذمہ داروں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی سطح وفد کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد ہوئی وفد کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری نئیر حسین بخاری نے کی اور اپنی جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ان کے ہمراہ سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اورسابق رکن اسمبلی مرتضی ستی بھی تھے، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے علی محمد خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینٹر عرفان صدیقی، سابق ڈپٹی آرمی چیف جنرل احسان الحق، سابق میجر جنرل فرخ بشیر،سابق صوبائی وزیر میاں نثار گل کاکا خیل، سابق وفاقی وزیر جی جی جمال، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے وفد نے مولانا عتیق الرحمن شاہ کی قیادت میں آمد،سابق ایم این اے ملک اورنگزیب خان، جمعیت علما اسلام(س) بلوچستان کے امیر مولانا مفتی عبد الواحد بازائی کی وفد کے ہمراہ آمد،مولانا طاہر شاہ و دیگر ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام حیدرآباد سے حافظ ارمان احمد چوہان،کرک سے حافظ عید محمد نے دارالعلوم آکر مولانا عبدالحق ثانی اور خاندان حقانی سے تعزیت کی۔ دریں اثناء افغانستان کے سابق لیڈر مولانا یونس خالص کے صاحبزادے اور موجودہ رکن افغان کابینہ مولانا مطیع الحق نے مولانا عبدالحق ثانی سے بذریعہ ٹیلی فون تعزیت کی۔ افغان وزیرحج مولانا نور محمد ثاقب نے مولانا راشد الحق شہید مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر ان سے بذریعہ ٹیلی فون تعزیت کی۔

ان کے علاوہ سینکڑوں اہم شخصیات نے دارالعلوم حقانیہ آکر خاندان حقانی سے تعزیت کی اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے سیاسی،سماجی، علمی،دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید کے ورثا شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، نائب مہتمم مولانا راشدالحق سمیع، جانشین مولانا عبدالحق ثانی، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا اسامہ سمیع، مولانا خزیمہ سمیع، مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا لقمان الحق، مولانا سلمان الحق، مولانا بلال الحق، مولانا ارشد علی قریشی سے تعزیت کی۔