
سابق نیول چیف ایڈمرل افتخار احمد سروہی کی ا سلام آباد میں تدفین
جمعہ 7 مارچ 2025 21:00
(جاری ہے)
اس کے علاوہ انہوں نے 1988ء سے 1991ء تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے بہترین قائدانہ صلاحیتوں، اعلیٰ اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔سابق چیف آف دی نیول سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی 01 اپریل 1952ء کو پاک بحریہ میں شامل ہوئے اور 1955ء میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر نے پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر، بدر اور بابر کی کمانڈ کی تھی۔ وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ، کمانڈر کراچی اور منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس بھی رہ چکے ہیں۔ سفارتی محاذ پر وہ برطانیہ میں دفاعی اور نیول اتاشی (پاکستان) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ فلیگ آفیسر برطانیہ کے نیول سٹاف کالج کے گریجویٹ تھے۔ان کی اعلٰی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف دی نیول سٹاف، آرمی چیف، ایئر چیف، سینئر نیول افسران اور اعلیٰ سول شخصیات کی جانب سے ایڈمرل افتخار احمد سروہی کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے‘ فراموش نہیں کرینگے،مریم نواز شریف
-
گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.