سابق وفاقی وزیرقانون اورممتاز قانون دان خالد انور کراچی میں انتقال کرگئے،نمازجنازہ (آج)ہوگی

جمعرات 13 مارچ 2025 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)ممتاز قانون دان خالد انور 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، خالد انور سابق وفاقی وزیر قانون رہے۔ان کے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق ان کے والد کچھ عرصے سے بیمار تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کی صبح ان کا انتقال ہوا۔

(جاری ہے)

خالدانورسال 1997 میں وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق مقرر ہونے والے خالد انور اکتوبر 1999 میں جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے تک نواز شریف کابینہ کے رکن رہے۔

خالد انور کی نماز جنازہ آج(جمعہ) بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائیگی۔مرحوم خالد انور کے والد چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیراعظم تھے، خالد انور نے 1962 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے شہرت حاصل کی۔