
سائفر کیس میں استغاثہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف کیس ثابت کرنے پر ناکام ہوا،عدالت نے بریت کا تحریر ی فیصلہ جاری کر دیا
ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائل غیر ضروری جلد بازی میں چلایا گیا، جرح کو ایک طرف رکھ دیا جائے تو بھی استغاثہ کے شواہد کیس ثابت کرنے کیلئے ناکافی ہیں، تحریر ی فیصلہ
فیصل علوی
جمعہ 14 مارچ 2025
12:20

(جاری ہے)
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری وکیل کی جرح ان کی ناتجربہ کاری اور وقت کی کمی ظاہر کرتی ہے۔
یہ کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کرنے کی نوعیت کا ہے۔ عدالت اس کیس کو میرٹ پر سن رہی ہے۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 جون 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار دی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیاتھا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ اگر کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو رہا کر دیا جائے، کیس سے بریت کی وجوہات بعد میں تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے اپیلوں کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنا یاتھا۔عدالت نے مختصر فیصلے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا 30 جنوری 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیاتھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں وجوہات کا ذکر کیا جائے گا۔قبل ازیںخصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف 15 اگست 2023 کو تھانہ کاو¿نٹر ٹیررازم ونگ ایف آئی اے نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعہ 5/9 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
موسلا دھار بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
-
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.