
جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی، بلاول بھٹو
کامیاب آپریشن کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی کا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
جمعہ 14 مارچ 2025
15:05

(جاری ہے)
جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ گزشتہ دنوں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوا۔اتنے مشکل علاقے میں آپریشن بہت مشکل لگ رہا تھا۔
صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔مذہبی انتہا پسندی ہو یا دہشتگردی ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کایہ بھی کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت ترقی کرے لیکن پانی کی تقسیم ٹھیک ہونی چاہیے۔ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔ ہم نے نئے کنالز پر قومی اسمبلی میں واضح مو¿قف اختیار کیا ہے۔ پانی کے معاملے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔ آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے۔ کچھ لوگوں کو احساس ہواہے انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔یہ کوئی نیا ایشو نہیں ہے۔ ہر وقت وزیر اعلیٰ سندھ آپ کا مقدمہ لڑتے ہیں۔ اس ایشو کو جہاں بھی اٹھایا گیا وہاں وزیر اعلیٰ سندھ نے اس کی مخالفت کی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی میرا وژن ہے ہم نے سندھ کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ پورے سندھ کی معیشت پرائیوٹ سیکٹر چلاتا ہے۔ روزگار کے مواقع عوام کو فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔ آئی ٹی کے استعمال سے آئی ورک فار سندھ پورٹل بنایا ہے۔ اس صوبے کے نوجوان اور جاب کریئیٹر کو دعوت دیتا ہوں کہ اس پلیٹ فارم پر آئیں، ماڈرن ٹیکنالوجی سے پرائیویٹ سیکٹر سے ملکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ان کایہ بھی کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کو صرف گھر ہی نہیں دئیے بلکہ ان کے بینک اکاونٹس بھی بنائے اور خواتین کو مالکانہ حقوق بھی دئیے۔ ہاوسنگ منصوبے کی وجہ سے 10 لاکھ آسامیاں بنیں۔ پرائیوٹ سیکٹر زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔3 دن پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ سندھ حکومت کی کارکردگی رپورٹ پروزیراعلیٰ سندھ اوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خود اپنے منصوبوں کے بارے میں عوام کو بریف کیا۔ کل سندھ اسمبلی اجلاس میں پانی کی تقسیم پر ارکان کا موقف لیاگیا آپ کے تحفظات وفاق تک پہنچا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں 2 کینالز بنانے کا معاملہ آیا تو جام خان شورو، نثار کھوڑو نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اپنی جغرافیائی اورعلاقائی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔ہم مثبت سیاست پریقین رکھتے ہیں۔ ہم مخالفت پر نہیں سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہر مسئلے کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئینی بنچ نے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا
-
منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک
-
اب تو ادارے بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے ہیں. سپریم کورٹ
-
شہبازشریف حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ
-
بھارت کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جاری
-
سیکورٹی وجوہات‘پی آئی اے کی گلگت اور سکردو کے لیے کے پروازیں منسوخ
-
ایک جوکر ملک کا وزیر دفاع رکھا ہوا ہے ان جوکروں کو میڈیا سے دور رکھیں، عالیہ حمزہ
-
گھروں میں کام کے بہانے چوریوں میں ملوث خواتین گینگ کی سرغنہ گرفتار، 40 تولے سونا برآمد
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.