پنجاب میں بنجر علاقوں میں نئی نہروں کے قیام کیلئے ارکان پنجاب اسمبلی متحد

پیر 17 مارچ 2025 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2025ء)پنجاب میں نئی نہریں بنانے پر رکن پنجاب اسمبلی متحد، پاکستان میں ایک بڑا رقبہ اس لئے بنجر پڑا ہے کہ وہاں پر نہریں نہیں پہنچ سکیں ، پنجاب میں بنجر علاقوں میں نئی نہروں کے قیام کیلئے ارکان پنجاب اسمبلی متحد، نہروں کے کام کے آغاز کو احسن اقدام قرار دیدیا ،نہریں اور ڈیم بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان گرین انیشیٹو کے تحت ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے منصوبے پر عملدرامد جاری ہے، تاہم پاکستان کو سرسبز اور حقیقی معنوں میں زرعی ملک بنانے کیلئے پانی کی فراہمی اولین شرط ہے، پاکستان میں ایک بڑا رقبہ اس لئے بنجر پڑا ہے کہ وہاں پر نہریں نہیں پہنچ سکیں ، بنجر علاقوں میں نئی نہروں کے قیام کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بشارت ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہمارے پنجاب میں ریگستان اور بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں پانی نہیں پہنچ رہا، پنجاب کا پانی پہلے ہی کم ہے اور وہ بھی سمندر میں جا کر ضائع ہو جاتا ہے، پنجاب کی بہت سی زمینوں کو پانی ملنا چاہئے اور وہ نہروں کے ذریعے ہی ملے گا، یہ نہریں بننی چاہئے اس میں کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، اگر سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی ضرورت ہیں تو وہاں بھی نہریں بننی چاہئے، بشارت ڈوگر کہتے ہیں کہ پانی اگر کسی کام آرہا ہے تو اسے سنبھالنا چاہئے، پنجاب میں نہریں بننی چاہئے اس سے ہمارا وطن خوشحال ہوگا اور ہمارا پنجاب خوشحال ہوگا، اگر سندھ میں ضرورت ہے تو وہاں پر بھی بننی چاہئے بس پانی ضائع نہیں ہونا چاہئے، پانی سمندر میں جا کر ضائع ہو رہا ہے اور ہم کہتے ہیں نہریں نہیں بننی چاہئے ، یہ بننی چاہئے، نئی نہروں کی تعمیر کی حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی ملک اسماعیل سیلا کا کہنا ہے کہ اس بار پنجاب میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے نہریں خشک پڑی ہوئی ہیں، میری گزارش ہے کہ نہریں اور ڈیم بنائے جائیں، اگر پانی نہیں ہے تو ملک کا مستقبل نہیں ہے، میں پنجاب حکومت سے پرزور درخواست کروں گا کہ ملک کو سرسبز رکھنے کیلئے پانی بہت ضروری ہے، میں سمجھتا ہوں کہ میری اس درخواست پر پنجاب کی حکومت ضرور عمل کرے گی، اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر گجر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں، بدقسمتی سے ہم وقت کے ساتھ ساتھ ڈیم نہیں بنا سکے، ہم دنیا میں ایک زرعی ملک کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر ہماری زراعت ٹھیک نہیں ہوسکی، زراعت کے ترقی نہ کرنے کی سب سے وجہ یہ ہے کہ ہم پانی کی کمی کا شکار ہیں، ہمیں نئے ڈیم بنانے چاہئے ہیں، پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر پڑی ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان میں زیادہ سے زیادہ نہروں کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے، نہروں سے ہم ان علاقوں میں زراعت کو فروخت دے سکیں گے جو پانی کی کمی کی وجہ سے بنجر ہیں ہیں۔