مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر مقرر کیے جانے کا خیر مقدم کر تے ہیں: جے یو آئی

منگل 18 مارچ 2025 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2025ء) جمعیت علما اسلام( س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلی مولانا ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین ،ناظم اعلی لاہور مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری رحمت اللہ لاشاری، پیر اکبر ساقی ،مولانا عبیداللہ بھکر، مولانا عرفان شاکر ودیگر ذمہ داران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر مقرر کیے جانے کا خیر مقدم کر تے ہیں،ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاد کیلئے مو لاناسمیع الحق شہید کے مشن کے سا تھ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہید ابن شہیدمو لانا حامد الحق کی جدائی بہت بڑا سا نحہ ہے اللہ انکے فر زند کو ان کا حقیقی جانشین بنائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ حکومت وقت اور مقتدر اداروں کی مولانا حامد الحق کی شہادت پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے،مولانا حامد الحق شہید ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ،دفاع اوراستحکام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے پاکستان اور بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کے لئے کوشاں تھے، وہ منفی سیاست کے قطعا روادار نہیں تھے،حالیہ دنوں میں جمعیت علمائے اسلام واناوزیرستان کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پر بم دھماکہ اور پشاور میں مشہور مبلغ مولانا مفتی محمد منیرشاکر کی شہادت کو خطرے کی گھنٹی سمجھ کر ہماری حکومت اور اداروں سے اپیل ہے کہ خدارا وہ علما کو دشمن نہ سمجھیں اوران کو ہر قسم کا تحفظ دے دیں۔