بھاگ سٹی اور گردونواح میں بدامنی، چوری، ڈکیتیوں، روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار

جمعہ 21 مارچ 2025 23:15

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء) بھاگ سٹی اور گردونواح میں بدامنی، چوری، ڈکیتیوں، روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار، ٹرانسپورٹروں کو لوٹنا، بھاگ سٹی بھرے بازار میں تاجروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنا، موبائل چھیننے، موٹر سائیکل چھیننے کے وارداتوں خصوصا تین روڈ قبل بھاگ سٹی کے بھرے بازار میں پیر صابر شاہ کے قریب پرویز احمد چھلگری کے دکان سے مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر موبائل شاپ کے دکان میں لوٹ مار کرکے دکان سے موبائل لوٹ لینے کے خلاف اہلیان چھلگری کونسلر محمد ملوک چھلگری، کامریڈ حاجی خان چھلگری، نائب محمد انور چھلگری، پرویز احمد چھلگری کی قیادت میں مشتعل مظاہرین نے ٹنگوٹی کے مقام پر بھاگ تا بختیار آباد روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے روڈ پر دونوں اطراف سے سینکڑوں گاڑیاں جمع ہوگئے اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ تحصیل بھاگ میں مکمل ڈاکو راج ہے پولیس اور انتظامیہ عوام کو ڈاکوں، چوروں، لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے پورے تحصیل بھاگ میں ڈاکوں کا راج ہے وہ جس طرح چاہتے ہیں اسی طرح ہوتا ہے چور اور ڈاکو سر عام مسلح ہوکر اسلحہ لے کر بازاروں میں آتے ہیں تاجروں، دکانداروں اور کاروباری لوگوں کو لوٹ کر تسلی اور آرام کے ساتھ چلے جاتے ہیں خصوصا بھاگ سٹی کے مین بازار میں تو چوروں، ڈاکوں نے حد کردی ہے مسلح ڈاکوں کا گروہ بھاگ بازار میں تواتر کے ساتھ اسلحہ کے زور پر تاجروں اور دکانداروں کو لوٹتے ہیں بھاگ شہر کے بھرے بازار میں رتن کمار کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا، سنیل کمار کے بیٹے سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا اور گزشتہ تین روز قبل بھاگ شہر کے مین بھرے بازار میں پرویز احمد چھلگری کے دکان میں سر عام دیدہ دلیری کے ساتھ ڈاکوں نے دھاوا بول کر موبائل کے دکان سے اسلحہ کے زور پر دکان میں لوٹ مار کرکے دکان سے موبائل لوٹ لیے، آئے روز کے وارداتوں نے بھاگ شہر کے ہر شریف اور مہذب شہری کو ذہنی مریض بنادیا ہے کیونکہ چور، ڈاکو جب ان کا جی چاہے آتے ہیں اور دن دیہاڑے، سر عام بازار میں مسلح ہوکر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرکے چلے جاتے ہیں جوکہ پولیس اور انتظامیہ کے لئے کھلا چیلنج ہے پولیس نے بھاگ شہر اور سٹی کے عوام کو ڈاکوں، چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے عوام اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار سمجھتی ہے بھاگ سٹی اور بھاگ بازار میں وارداتوں اور لوٹ مار کے درجنوں واردات رونما ہوئے ہیں لیکن آج تک پولیس نے چوروں، ڈاکوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی کاروائی نہیں کیا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس اور چوروں کا آپس میں رابطہ اور گٹھ جوڑ ہے انہوں نے کہاکہ پرویز احمد چھلگری کے دکان کے واردات میں نہ تو کسی قسم کی کوئی کاروائی کی گئی اور نہ ہی چور گرفتار ہوئے مظاہرین نے وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی نصیر آباد رینج، کمشنر نصیر آباد رینج، ڈی پی او بولان، ڈی سی بولان سے پر زور مطالبہ کیا کہ بھاگ سٹی اور تحصیل بھاگ میں بدامنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اور چوروں، ڈاکوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کا آغاز کرکے انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور عوام کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاہم مظاہرین سے ڈی ایس پی بھاگ جان محمد کھوسہ نے مذاکرات کیئے مذاکرات میں مظاہرین نے 5 دن کا الٹی میٹم دیا کہ 5 روز کے اندر پرویز احمد چھلگری کے دکان میں جو واردات ہوا تھا اس کی ایف آئی آر درج، سامان کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا بصورت دیگر ہم مزید سخت احتجاج کا اعلان کریں گے۔