کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گرفتار دہشت گردوں عزت اللہ اور فرید اللہ کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی

جمعہ 21 مارچ 2025 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گرفتار دہشت گردوں عزت اللہ اور فرید اللہ کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے مقدمہ علت 161/2024 میں پولیس چوکیات ، تنصیبات اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بند ی اور سہولت کاری میں ملوث ملزمان عزت اللہ اور فرید اللہ جس کو ہینڈ گرنیڈ اور پستول سمیت گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں محکمہ انسداد ہشت گردی ضلع پشاور نے کیس کی تفتیش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کے نتیجے میں دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔دہشت گردی کی روک تھام، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں اور دہشت گردوں کی ہر قسم کی معاونت ختم کرنے کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی فعال ہے۔سی ٹی ڈی پشاور نے اپنے ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے، جس کی بدولت عدالت نے ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی۔