جے یو پی کے رہنما مولانا سردار محمد خان لغاری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ہفتہ 22 مارچ 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) جمعیت علماپاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ 70 سالہ محمد خان لغاری کو گزشتہ روز دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مولانا محمد خان لغاری قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی اور مشیر جے یو پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ِ،ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدے دار بھی رہے ۔

(جاری ہے)

وہ متحدہ علمابورڈ پنجاب اور رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔ زندگی بھر جمعیت علماپاکستان کا ساتھ نبھانے والے محمدخان لغاری نے اپنی مذہبی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز انجمن طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم سے کیا۔ تحریک ختم نبوت کے دوران متعدد بار گرفتاربھی ہوئے۔مرحوم محمد خان لغاری کا ایک بیٹا سعودی عرب اور دوسرا لندن میں مقیم ہے۔ مرحو م کی تدفین آبائی شہر ڈیرہ خان غازی خان میں ہوگی۔مولانا محمد خان لغاری نے بیوہ اوردو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔