
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام
اتوار 23 مارچ 2025 15:30
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کا قیام جہاں جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور مسلمانوں کی علیحدہ تشخص کی ضمانت تھا، وہاں ان لوگوں کیلئے امید کی کرن تھی جنہیں متحدہ ہندوستان میں مذہبی آزادی و ترقی کے مساوی مواقع سے محروم رکھا گیا اور ان کے تہذیبی تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
اس جدوجہد کے نتیجہ میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے ،اندرونی و بیرونی سازشوں اور دہشت گردی سے محفوظ بنانے کیلئے افواج پاکستان، پولیس اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ہر سازش اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کی عوام اپنے افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہم نے مل کر پاکستان کو ایسی فلاحی جدید ریاست بنانا ہے جس میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کرے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو سلامت رکھے اور اسے مستقبل کی عظیم ترقی یافتہ مملکت بنائے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.