یوم پاکستان ہمیں یکجہتی، عزم اور قربانی کا درس دیتا ہے،حمیرا بلوچ

کھیل نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

اتوار 23 مارچ 2025 15:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جام محمد فٹسال گراؤنڈ اوتھل میں 23 مارچ 2025 یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول فٹسال ٹورنامنٹ کی پٴْروقار اور شاندار اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ فائنل تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ تھیں، جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا فائنل میچ جام الیون فٹبال کلب اوتھل اور جام محمد کمال فٹبال کلب اوتھل کے درمیان کھیلا گیا،دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جام الیون اسٹار فٹبال کلب اوتھل نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے ونر اور رنر ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی اور کیش پرائز انعام دیا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں یکجہتی، عزم اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

کھیل نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل نہ صرف صحت مند جسم بناتے ہیں بلکہ خود اعتمادی، نظم و ضبط، برداشت، اور ٹیم ورک جیسی خوبیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں اور اپنی توانائی مثبت سمت میں استعمال کرتے ہیں۔ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد نہایت ضروری ہیانہوں نے مزید کہا کہ ضلع لسبیلہ میں کھیلوں کی ترقی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیاور نوجوانوں کو صحت مند تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس منعقد کیے جائیں گیڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے فائنل میں شریک دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے محکمہ کھیل، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی اور تمام منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ، اسپورٹس آفیسر لسبیلہ میر اصغر خان لانگو، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر PPHI لسبیلہ حاجی خان بلوچ، چیئرمین GTA لسبیلہ عبدالواحد سومرو، پبلک ریلیشن آفیسر ڈی سی لسبیلہ عبدالستار صائم، عظیم لانگو، جاوید عظیم بلوچ، ٹورنامنٹ آرگنائزر کیپٹن نذیر شاہوک، عبدالصمد سمالانی، فرخ چنہ،صحافی حنیف چنہ، صحافی عبدالحمید شاہین چنہ، صحافی غلام مرتضیٰ لاسی، چیئرمین LWT عرفان جاموٹ، سینئر فٹبالر عنایت اللہ پپا، قادر بلوچ اور دیگر موجود تھے کمنٹری کے فرائض انجام نصیر میسی نے دیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے ونر ٹیم کے لیے 10000کیش انعام بھی دینے کا اعلان کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سراج احمد بلوچ نے میچ ریفری اور کمٹٹر کو کیش انعام دیا دوسری جانب اسپورٹس آفیسر میر اصغر لانگو نے آئے ہوئے مہمان خاص میڈیم حمیرا بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کو روایتی اجرک پہنائیں دیگر مہمانوں کو شیلڈ پیش کی۔