Live Updates

پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات،عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے انصاف اور مساوات ضروری ہے، پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہوگا، حلیم عادل شیخ

اتوار 23 مارچ 2025 19:45

پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات،عمران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ نے یوم پاکستان 23 مارچ بھرپور جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا۔ سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں پارٹی نے تنظیمی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا، جہاں پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں نے پاکستانی پرچم اور پارٹی پرچم اٹھا کر قومی دن کی خوشیاں منائیں اور پاکستان کے بانیوں کو خراج تحسین پیش کیں۔

تقاریب کے دوران کارکنان نے اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی قربانیوں کو سراہا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ ڈویژن کے چھوڑے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کی جانب سے یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی رہائی کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

حلیم عادل شیخ مختلف مقامامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہوگا عمران خان کی رہائی اور عدل انصاف کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اس وقت ملک میں لاقانویت عروج پر ہے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی پر قدغن لگایا گیا ہے آئین اور قانون کی بالادستی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے۔حلیم عادل شیخ نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ 23 مارچ قیام پاکستان کی جدوجہد کا دن ہے اور آج ہمیں وہی جذبہ دکھانا ہوگا جو بانیان پاکستان نے آزادی کے وقت دکھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ایک خودمختار اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تو ہمیں عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہوگا۔حلیم عادل شیخ نے یوم پاکستان کے موقعہ پر قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، تمام بانیان پاکستان اور قوم کے حقیقی لیڈر عمران خان کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے خاطر دی گئی ان کی قربیاں کو سلام پیش کیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے حقوق کی جنگ لڑنے کی پاداش میں پابند سلاسل ہیں۔ قوم نے ملکر عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے جو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہوگی۔ عمران خان عدل و انصاف کی حکمرانی، مساوات، اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وہ اصول ہیں جن پر ایک مضبوط اور خودمختار پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ملک، یہ ادارے، اور افواج ہماری ہے ہمیں عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔ عوام کو ان کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس دینا ہوگا اور مسلحط شدہ فارم 47 کی جعلی حکومتوں کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ ملک حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات