پچھلے 78سالوں سے ہم نے اپنے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ،محمد اعجاز چوہدری

بیگم نصرت بھٹو کی عوامی جمہوری خدمات پیپلز پارٹی کی قیادت اورجیالوں کے لئے مشعل راہ ہے،رہنماء پیپلزپارٹی

پیر 24 مارچ 2025 11:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہاکہ پچھلے 78سالوں سے ہم نے اپنے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ملک و قوم کے ساتھ وہ سچی وفاداری نہیں نبھائی جا رہی جس کی بنیاد پر ہمارا ملک وجود میں آیا تھا23مارچ یوم پاکستان ہمیں اپنی کوتاہیوں اور نااہلیوں سے سبق سیکھنے کا درس دیتا ہے،پاکستانی قوم کو قیام پاکستان کے بعد سے آج تک نئے چیلنجز کا سامنا ہے،23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے بیگم نصرت بھٹو کی عوامی جمہوری خدمات پیپلز پارٹی کی قیادت اورجیالوں کے لئے مشعل راہ ہے،آئرن لیڈی مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت قومی و عوامی حکمرانی کی بالادستی کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں،جسے ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا،او آئی سی امت مسلمہ کی وحدت اور باہمی اتھاد کی علامت ہے،جس کی بنیاد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی،ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہاکہ آج ملک میں ہر طرف پریشانی اور ذہنی ڈپریشن کا شکار ہر فرد بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری و معاشی بدحالی پر ماتم کناں ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے ہر پاکستانی اپنی ذات کا محاسبہ کرے،حب الوطنی اور ہمارا ایمان جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ پیپلز پارٹی کا عوامی سلوگن ہے اور رہے گا کیونکہ پاکستان انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے موجودہ سنگین معاشی بد حالی کے حالات نے ملک کے ہر طبقے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ،تمام سیاسی،مذہبی،سماجی،تجارتی جماعتوں کے قائیدین اور میڈیا کی اولین ذمہ داری یہی ہونی چاہیے کہ استحکام پاکستان سب سے پہلے اور ہر طرح کی سیاست بعد میں کی جائے