
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں
دکھ میں برابر کے شریک ہیںِصدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کا آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
منگل 25 مارچ 2025 12:53

(جاری ہے)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترقی پذیر ممالک کی قرضوں کی ادائیگیاں921 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
-
بھارت کو آبی دہشتگردی سے پاکستانی عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرخارجہ
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری، فضائی ٹریفک بدستور متاثر
-
ایران: ایک ماہ میں دو لاکھ تیس ہزار افغان مہاجرین کی واپسی
-
فضائی آلودگی: برطانیہ میں دمے کی بڑھتی ہوئی بیماری کا اہم سبب
-
پنجاب میں سٹینڈنگ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی ارکان کی برطرفی کی تیاری، 4 کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
-
امریکہ: ایڈاہو میں فائر فائٹرز پر گھات لگا کر حملہ، کم از کم 2 ہلاک
-
بھارت: پاکستان کے ساتھ تصادم میں جنگی طیاروں کے نقصان کا 'اعتراف‘
-
جرمن وزیر خارجہ کا غیراعلانیہ دورہ یوکرین
-
ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور
-
امریکی لڑکی دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی
-
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.