مصطفیٰ عامر قتل کیس‘ ملزم ارمغان کو 3 مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا

عدالت نے تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

منگل 25 مارچ 2025 21:40

مصطفیٰ عامر قتل کیس‘ ملزم ارمغان کو 3 مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم ارمغان کو اے وی سی سی کے 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کر دیا۔عدالت نے تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ملزم کے خلاف پولیس مقابلے، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 3 مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ روز مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم ارمغان جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالرز کماتا تھا۔ملزم ارمغان جعلسازی کے پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ملزم کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئی ہیں۔ملزم نے اپنے 2 ملازمین کے نام پر بینک اکا ؤنٹس کھلوائے تھے، ملزم کے کال سینٹر سے امریکا کالز کی جاتی تھیں۔