Live Updates

پی ٹی آئی بطور جماعت اجلاس میں شامل ہوسکتی ہے لیکن عمران خان کو پیرول پر رہا نہیں کیا جائےگا

بانی پی ٹی آئی اپنے لاڈلے پن سے باہر نکلیں، یہ سمجھتے190ملین پاؤنڈ کیس اور 9مئی کچھ بھی نہیں تھا، اڈیالہ کے قیدی کو اہم سمجھنا ان کی غلط فہمی ہے، سسٹم مزید تگڑا ہوکر آگے بڑھے گا۔ سینیٹر طلال چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 مارچ 2025 23:22

پی ٹی آئی بطور جماعت اجلاس میں شامل ہوسکتی ہے لیکن عمران خان کو پیرول ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 مارچ 2025ء ) وزیرمملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بطور جماعت اجلاس میں شامل ہوسکتی ہے لیکن عمران خان کو پیرول پر رہا نہیں کیا جائے گا،بانی پی ٹی آئی اپنے لاڈلے پن سے نکلیں، یہ سمجھتے190ملین پاؤنڈ کیس اور 9مئی کچھ بھی نہیں تھا، اڈیالہ کے قیدی کو اہم سمجھنا ان کی غلط فہمی ہے، سسٹم مزید تگڑا ہوکر آگے بڑھے گا۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں عمران خان کیلئے بہت عرصے سے اس طرح کی لابنگ چل رہی ہے، وہاں سے قرارداد بھی آئی ، ٹویٹس ہوئیں، پھر ٹویٹس واپس ہوئیں، پھر کہا گیا نومبر میں امریکی الیکشن ہوگا اور امریکی صدر کے حلف سے پہلے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے، بدقسمتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف اپنی رہائی کی بات نہیں کرتے بلکہ فوجی قیادت کیخلاف لابنگ بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی قیادت ہی نہیں پوری فوج کے خلاف ہیں کہ ان کو ٹیکنالوجی نہ دی جائے اور ان کا ٹریول پر پابندی لگا دی جائے۔یہ ان کی خواہشات ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات ریاست کے ریاست کے ساتھ ہیں، کسی فرد کے آنے جانے سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑتا، یہ بات پی ٹی آئی کو سمجھ نہیں آرہی، پھر جب ہم کہتے ہیں آپ بانی پی ٹی کیلئے نہیں پاکستان کیخلاف لابنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے ریاست اور 25کروڑ عوام کو بلیک میل نہیں کرنا چاہیئے۔ ریاست کو بلیک میل کرنا ، خط لکھنا یا پھر ریاست مخالف بیانیہ بنانا ہو یہ سب بانی سے پوچھ کر ہی ہوتا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر بیان یا ٹویٹ سے بانی پی ٹی آئی مکر کیوں جاتے ہیں؟حکومت بلیک میل نہیں ہوگی۔ ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔قومی سلامتی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو شامل ہونا چاہیئے تھا اگر شامل نہیں ہوگی تو ہم آگے بڑھیں گے، عمران خان کو کسی صورت پیرول پر رہا نہیں کیا جاسکتا۔

عمران خان کو یاد کرلینا چاہئے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تھا کہ نوازشریف کی تصویر نہیں دکھائی جائے گی اور بلیک آؤٹ کیا جائے گا، لیکن ان کا سوشل میڈیاایکٹو ہے، بیانات بھی آتے ہیں، ایک صوبے میں حکومت ہے۔ عمران خان اپنے لاڈلے پن سے نکلیں، یہ سمجھتے190ملین پاؤنڈ کیس اور 9مئی کچھ نہیں ، یہ خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں۔پی ٹی آئی سجھتی اڈیالہ کا قیدی اہم ہے ، ان کی غلط فہمی ہے یہ سسٹم مزید تگڑا ہوکر آگے بڑھے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات