
وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے ملک بھر کیلئے ٹرین سروس کل سے بحال کرنے کا اعلان
جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ اور جمعہ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی، کوئٹہ سے ایک سپیشل عید ٹرین بھی چلے گی،پوری بلوچ قوم نہیں چند لوگ ہیں جو پنچابی کے خلاف ہیں،وزیر ریلوے کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس
فیصل علوی
بدھ 26 مارچ 2025
15:25

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جعفرایکسپریس میں مقامی سطح پر سہولت کاری ہوئی۔
ملک بھر میں جاری دہشت گردی پاکستان کے خلاف منصوبہ سازی ہے۔ ہمارے لوگ دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں اس لئے وہ کامیاب ہوتے ہیں۔جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گردوں کو بیرون ملک پیچھا کرکے بھی ماریں گے۔سیکورٹی اور حکومتی دونوں سطحوں پر فیصلہ ہوچکا کہ دہشت گرد جہاں ہوں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین حملے میں ملوث بہت سے دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ ہم صوبائیت اور قومیت کے نعروں کی مذمت کرتے ہیں۔ دشمن کے عزائم اور کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ سانحہ جعفر ایکسپریس میں معصوم بچے، عورتوں، جوان اوربزرگوں کو شانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مہارت سے مسافروں کی جان بچائی۔ملک کی بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرین پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا ردعمل قابل اطمینان تھا۔ ضرار کمپنی کے کمانڈوز نے جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کے عزائم اور کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گردوں کو بیرون ملک پیچھا کر کے بھی ماریں گے۔قبل ازیںکوئٹہ پہنچنے پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیاجہاں انہو ں نے حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر بلوچ بھی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پہنچے۔وفاقی وزیر ریلوے کو ڈی ایس ریلوے کی جانب سے ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔خیال رہے کہ 11مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ریل گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ گذشتہ 15 روز سے معطل ہے۔کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 15 ویں روز بھی معطل رہی۔راستوں کی بندش اور غیر محفوظ سفرکے باعث کوئٹہ کے شہری اذیت کا شکا ر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
-
پی ٹی آئی کا 4 منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ علی امین کے خلاف عدم اعتماد میں آزاد ارکان ووٹ دے سکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.