بلاول بھٹو کی سوچ مثبت ہے،پی ٹی آئی کو لانے میں اگر کامیاب ہوجاتے ہیں تو بڑی اچھی بات ہوگی

سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں ملکی سالمیت کا ایشو ڈسکس ہوا، لیکن پی ٹی آئی نعرہ لگاتی ہے کہ بانی نہیں تو پاکستان نہیں، وہ کہتے کہ ہمارا ایشوعمران خان ہے، وزیردفاع خواجہ آصف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 مارچ 2025 22:52

بلاول بھٹو کی سوچ مثبت ہے،پی ٹی آئی کو لانے میں اگر کامیاب ہوجاتے ہیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 مارچ 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی سوچ مثبت ہے،پی ٹی آئی کو لانے میں اگر کامیاب ہوجاتے ہیں تو بڑی اچھی بات ہوگی،سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں ملکی سالمیت کا ایشو ڈسکس ہوا، لیکن پی ٹی آئی نعرہ لگاتی ہے کہ بانی نہیں تو پاکستان نہیں، وہ کہتے کہ ہمارا ایشوعمران خان ہے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے ساتھ میری وابستگی 1967سے ہے، شہبازشریف نے جذباتی طریقے سے فلسطین سے وابستگی کا اظہار کیا، ڈیڑھ دو سال پہلے میں بھی افغانستان کا دورہ کیا تھا، وہاں بڑی اچھی گفتگو ہوئی، لیکن تب سے لے کر آج تک حالات تنزلی کا شکار ہیں، خیبرپختونخواہ میں تمام دہشتگردی کے واقعات کا منبہ افغانستان کی سرزمین ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کا اس خطے میں ہمارے ساتھ بھی تعلق ہے اور افغانستان کے ساتھ بھی تعلقا وٴت قائم دائم ہیں۔خواہش ہوگی کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں، ان میں کسی قسم کی دراڑ نہ آئے۔ بہت سارے دہشتگرد مارے جاچکے ہیں ان میں زیادہ تعداد افغان شہریوں کی ہیں، کالعدم بی ایل اے ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے تعمیری بات کی ان کی سوچ مثبت ہے، لیکن پی ٹی آئی رات 11بجے تک میٹنگ کا حصہ تھی پھر انکار کردیا۔

سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں ملکی سالمیت کا ایشو ڈسکس ہورہا تھا، پی ٹی آئی کے کارکن نعرہ لگاتے ہیں کہ بانی نہیں تو پاکستان نہیں، پی ٹی آئی کہتی ہمارا کوئی ایشو نہیں ہمارا ایشو خان ہے،ہمارا لیڈر نوازشریف بھی قید ہوا، شہبازشریف بھی قید ہوا۔ لیکن پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی پر کبھی کوئی سوالیہ نشان نہیں آیا۔پاکستان کے ساتھ محبت اور سالمیت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں آیا۔بلاول بھٹو اگر کامیاب ہوجاتے ہیں تو بڑی اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا، عید کے بعد کردار ادا کرسکتے ہیں، نوازشریف بلوچستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے کی بات کی ہے۔