بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 27 مارچ 2025 19:20

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا ہے، دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے بہت افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے دعا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ سوگوار خاندانوں کے لئے اللہ تعالیٰ سے صبر و جمیل کی دعا کرتا ہوں۔