
بادشاہی مسجد میں 27ویں شب لیلتہ القدر کے موقع پر اجتماعی دعا کا انعقاد
جمعرات 27 مارچ 2025 22:20
(جاری ہے)
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب قدر اللہ تعالی کو منانے کی رات ہے، رحمت الہی کے دروازے کھلے ہیں، آئیں مل کر توبہ استغفار اور رجوع الی اللہ کریں، موجودہ حالات میں پوری قوم اللہ تعالی کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔
رمضان کے آخری عشرہ میں لیل القدر وہ عظیم رات ہے اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ مقدس میں کثرت کے ساتھ سخاوت اور مخلوق خدا کی خدمت کرنی چاہیے۔ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہے۔ رمضان المبارک کی 27ویں شب کو عطا کی گئی جس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، پوری قوم پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ غزہ و فسلطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا فرض عین ہے۔ قبل ازیں تکمیل قرآن پاک کی بھی سعادت مکمل ہوئی اور پوری رات شب بیداری کا اہتمام کیا گیا -علاوہ ازیں بادشاہی مسجد لاہور میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی محفل شبینہ جاری ہے جس میں پاکستان کے ممتاز قرا کرام تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.