
حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت کے بعد بجٹ کو حتمی شکل دیکر پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ
نئے مالی سال کا بجٹ تیار کرنے سے پہلے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کر ے گا،آئی ایم ایف وفدکے دورہ پاکستان کے دوران نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جائیگی، ذرائع
فیصل علوی
جمعہ 28 مارچ 2025
11:11

(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب،پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیاتھا۔
معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔آئی ایم ایف کے عملے اور پاکستانی حکام نے نہ صرف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے پر عمل درآمد کے حوالے سے اتفاق کیا تھا بلکہ پاکستان کیلئے ایک نئے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلیٹی فیسلٹی‘ (آر ایس ایف) معاہدے پر بھی بات چیت مکمل کر لی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق منظوری کی صورت میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کیلئے 28 ماہ کی ارینجمنٹ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ پرو گرام کے تحت مجموعی قرض کی رقم 2 ارب ڈالر ہوجائے گی۔ یہ توسیعی فنڈ فیسیلیٹی ارینجمنٹ 37 ماہ کیلئے ہو گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیاتھا کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات کیلئے بھی پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر تھا۔پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی تھی اور مزید بہتری کی توقع کی گئی تھی۔18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی تھی ۔آئی ایم ایف اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیا تھا یہ معاہدہ پاکستان کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے جس کے تحت نہ صرف معیشت کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکتا تھا بلکہ مستقبل میں مالیاتی خودمختاری کے اہداف بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا
-
پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے انعام پائیں، لاہوریوں کیلئے نئی آفر آگئی
-
حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں قبلہ درست کرلیں ورنہ ایک ہفتے میں اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، مولانا فضل الرحمان
-
اسرائیل نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ کے بعض حصوں سے نکل جانے کا حکم دے دیا
-
پسماندہ معاشرے اور ان کے حنوط شدہ ہیروز
-
شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی
-
میونخ سے الپس تک کا ریل رابطہ منقطع، سیاح اور مقامی باشندے پریشان
-
اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کی کرپٹو پالیسی: سوال زیادہ، جواب کم
-
سوشل میڈیا پر لینڈ کروزر میں جنازہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
-
ہزاروں انتہائی امیر جرمن باشندوں کی تعداداور دولت میں مزید اضافہ
-
بھارت: شری گُنڈیچا مندر کے قریب بھگدڑ، تین ہلاک، بارہ سے زائد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.