میں فل حال حزب اللہ پر پابندیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں، ٹیمی بروس

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا افغان دہشت گرد نیٹ ورک کے حوالے سے جواب دینے سے گریز

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں افغان دہشت گرد نیٹ ورک کے حوالے سے جواب دینے سے گریز۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ہفتہ وار پریسافغانستان سے سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کارروائیوں پر براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال کیاگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور گروہ جیسے ٹی ٹی پی، القاعدہ، اور داعش طالبان کے زیر انتظام افغانستان سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ پاکستان، جو ایک شراکت دار ملک ہے، نے حالیہ مہینوں میں سیکڑوں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانیں گنوائیں اور ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو امریکی حکام کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں، ٹیمی بروس نے کچھ مسائل، انسانی حقوق کے مسائل، وغیرہ کے بارے میں آگاہی کا اعتراف کیا، لیکن اس پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا، ہم ایک سیریز میں ہیں اور میں اس پر مزید کچھ کہنا نہیں چاہتی۔ تو میں اس کو واپس لوں گی۔اس کے بعد انہوں نے بریفنگ کا دھیان حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کی طرف موڑ دیا اور کہا کہ وہ اس موضوع پر بات کرنا چاہتی ہیں۔