
6 اسلامی ممالک سمیت 9 ممالک میں شوال کا چاند نظر آ گیا
5 خلیجی ممالک کے بعد امریکا، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ میں بھی کل بروز اتوار کو عید الفطر منائے جائے گی
محمد علی
ہفتہ 29 مارچ 2025
21:50

(جاری ہے)
جبکہ عمان خلیجی کونسل کا واحد ملک ہے جہاں آج چاند نظر نہیں آیا، عمان میں رمضان المبارک کا 30 روزوں کے بعد اختتام ہو گا، سلطنت میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔
اس سے قبل 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا جا چکا۔ برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ برونائی دارالاسلام کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، بھارت اور ایران نے بھی عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل سب سے پہلے آسٹریلیا میں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ آسٹریلیا میں مفتی اعظم اور فتوٰی کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر ماہ مبارک کے اختتام سے متعلق آسٹریلیا میں رہائش پذیر مسلمانوں کو آگاہ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کی عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیز کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب سپارکو کے سائنسی تجزیے کے مطابق شوال کا نیا چاند آج بروز ہفتہ 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) پیدا ہو چکا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق 30 مارچ اور29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔ اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، یوں پاکستان میں 30 مارچ کو ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا۔ 30 مارچ کو غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ ماہ شوال کےچاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
ریفرنس دائر کردیا، جو آئین و حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن رہنے کا حق نہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
-
انڈونیشیا کے جزیرے میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ، 4 ہلاک 30 کی تلاش جاری
-
اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھی سواری کیلئے بھی ہیلمٹ لازمی قرار
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
-
اسد قیصر کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سفارت خانے میں ملاقات
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا
-
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا
-
پاکستان میں 25 سال سے موجود معروف آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے کاروبار بند کرنے کی اطلاعات
-
بظاہر عمران خان نے انویسٹی گیشن پروسس میں تعاون نہیں کیا، تمام مقدمات ممنوع جرائم کے زمرے میں آتے ہیں تحریری فیصلہ جاری
-
حکومت کی کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی
-
ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخواہ بحران میں چلا جائے، عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز زیربحث نہیں ہے،عرفان صدیقی
-
وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، ڈرائی پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.