
شرجیل انعامیمن نے3کروڑ روپے کا چیک سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے حوالے کردیا
ہفتہ 29 مارچ 2025 23:10
(جاری ہے)
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گی اور اسپورٹس ٹورزم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس ایونٹ کیلئے 30ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ عالمی معیار کے مطابق انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے "آئی ورک فار سندھ"پورٹل کا افتتاح کیا جو پاکستان کا واحد پورٹل ہے جہاں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی نوکریاں دستیاب ہیں۔ اب تک14لاکھ افراد اس پورٹل کو استعمال کر چکے ہیں جبکہ 2ہزارسے زائد نوکریوں کیلئے 36ہزار833درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بعد "ورک فرام ہوم"کا تصور بھی متعارف کرایا گیا، جس میں فوڈ ڈلیوری سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پرعدنان اسد نے سندھ حکومت کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے نجی کمپنیوں سے بھی تعاون کی اپیل کی تاکہ ایسے کھلاڑیوں کی مدد ہو سکے جو مالی طور پر کھیلوں کا سامان خریدنے سے قاصر ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی چیمپئن شپ جیتے گا، اسے 60ہزار ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورعالمی کھلاڑیوں کو یہاں آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ خود اس کے خوشگوار ماحول کا تجربہ کریں۔اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.