
کشمیریوں کوایک بار پھرجامع مسجد، عیدگاہ سرینگرمیں نماز عید کی اجازت نہیں دی گئی، میرواعظ نظربند، حریت قیادت کابڑھتے ہوئے مظالم کے باوجود جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
پیر 31 مارچ 2025 16:10
(جاری ہے)
قابض حکام نے پورے مقبوضہ جموں وکشمیر کے آئمہ مساجد اور خطیبوں کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے عید کے خطبات میں تنازعہ کشمیر، علاقے میں جاری پکڑ دھکڑ اور کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا ذکر کرنے سے اجتناب کریں۔
میرواعظ عمر فاروق نے نماز عید پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کو اپنے مقدس مقامات پر عبادت کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی جابرانہ کوشش قرار دیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے بھی قابض انتظامیہ کے آمرانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی ، دریں اثناء نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنے عید پیغامات میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں جاری ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے صبر و استقامت اور عزم کو سراہتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ دونوں خطوں کے عوام بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کے باوجود آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے اپنی جائز جدوجہد جاری رکھیں گے۔ادھر بھارتی فورسز نے کٹھوعہ،ادھمپور، ریاسی، راجوری، پونچھ، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ سمیت پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اورچھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیاہے۔ عید کے موقع پر بھی کشمیریوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سرینگر جموں ہائی وے سمیت مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔قابض حکام نے ضلع پونچھ کے علاقے گگریاں میں ایک اور کشمیری منظور احمد کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔بھارت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کو ان کے گھروں، زمینوں اور کاروباروں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ منظم طریقے سے زمینوں اورجائیدادوں پر قبضے کا مقصد مقامی آبادی کو معاشی طور پر کمزور کرنا اورضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری ہندوئوں کو منتقل کرناہے تاکہ ہندوتوا کے ایجنڈے کے تحت علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.