اتحادی حکومت کی حمایت کا مقصد ملکی اور عوامی مفادات کا تحفظ ہے، چیئرمین سینیٹ
بدھ 2 اپریل 2025 11:30
(جاری ہے)
اپنے حالیہ دورہ ملائیشیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں 45 سے زائد ممالک نے شرکت کی جہاں انہیں کانفرنس کا سپیکر منتخب کیا گیا۔
انہوں نے اسے نہ صرف اپنے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انہوں نے خطے میں 400 ملین روپے کی لاگت سے ایک کیڈٹ کالج کی منظوری لے لی تھی۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی ) کے حصے کے طور پر خطے میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے ایک اور منصوبے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس زون میں بنیادی انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبےجیسے سڑکیں، ریلوے اور توانائی کے شعبے ملتان، شجاع آباد اور جلالپور کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ اپنے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی اغوا کے دوران ہمت اوربہادری کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ثابت قدم رہے اور آزمائش کا بہادری سے سامنا کیا۔انہوں نے این اے 148 کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا حلقہ ہے جہاں سے وہ 1988 سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان سے پہلے ان کے چچا حامد رضا گیلانی اسی حلقے سے 1985 میں منتخب ہوئے تھے۔ اب ان کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے 2024 میں سینیٹ کے رکن بننے کے لیے یہ نشست خالی کر دی تھی۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ یہ حلقہ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.