
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا جدہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب
بدھ 2 اپریل 2025 12:10
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان کے پانچ نکاتی ایجنڈے میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے،ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کے ڈالر کمانے کی صلاحیت پہ ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان کی جانب موڑ دیا ہے،ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا بہترین سرمایہ ہیں،دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے،تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے،اڑان پاکستان ملک کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑے گا۔ احسن اقبال نے ملک کی ترقی کے لئے قومی یکجہتی، یگانگت اور اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان نے پاکستانی قوم کو دنیا میں چور ڈاکو بنا کر پیش کیا،پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہیں ،ہمیں محنت، ذہانت ،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو خدا نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے نوازا ہے،حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے منصوبے شروع کئے ہیں،اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،بلوچستان ترقی کرے گا اور پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر ممالک سے پیچھے رہنے کی وجہ سیاسی بے یقینی اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے،ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ملک میں دوبارہ عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دینا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے،ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے،ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں،پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔\932مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.