پیپلز پارٹی کاشہید وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت چار اپریل ضلعی سطح پر منانے کا اعلان

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ملکی استحکام، معاشی خوش حالی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے دعائیں کریں،نیئر حسین بخاری

بدھ 2 اپریل 2025 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنز نیر حسین بخاری نے شہید وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت چار اپریل ضلعی سطح پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری چار اپریل یوم شہادت بھٹو شہید مرکزی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی صوبائی ڈویژنل ضلعی تنظیموں کے دفاتر میں بھٹو شہید کے یوم شہادت پر دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی الائیڈ تنظیمیں بھی یوم شہادت تقاریب کا اہتمام کریں گی ۔سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت کی تقریبات مرکزی صوبائی ضلعی سطح پر منانے کی ہدایات جاری کردیں ۔ انہوںنے کہاکہ عہدیداران شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ضلعی سطح پر قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ملکی استحکام، معاشی خوش حالی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے دعائیں کریں۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر قائدعوام کی قومی خدمات اور ان کے جذبہ قربانی کو اجاگر کریں۔