تھرپارکر، کئی خاندانوں کے ایک سو سے زائد کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے

بدھ 2 اپریل 2025 18:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) تھرپارکر میں چولہے سے اڑنے والی ایک معمولی چنگاری نے 51 خاندانوں کے گھر اجاڑ دیئے۔ تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں کوٹ بندو میں آگ کا خوفناک واقعہ ہوا ، جہاں کولہی برادری کے 51 خاندانوں کے ایک سو سے زائد کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے، آگ چولہے سے چنگاری اڑنے سے اچانک بڑھک اٹھی اور ایک سو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، گھروں میں موجود چار موٹرسائیکلیں، ایک آٹا چکی، 15 سے زائد مویشی، لاکھوں روپے کے زیورات، لاکھوں روپے کی مالیت کا اناج، بسترے، بیل اور کھودا گاڑیاں اور ان کے علاوہ گہروں میں موجود اناج سمیت سارا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا، آگ متاثرین میں بیوہ گنگا ،زوجہ مولچند کولہی، بیواہ مولو زوجہ نگو، بیواہ ھیمی زوجہ ڈیارام کولہی ، دھنجی، ماووجی، بھمرو، مولچند، کارو، کانجی، پارو، گراری، ریوو، نانجی، تیرتھ کولہی سمیت دیگراں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ننگرپارکر سے فائر بریگیڈ گاڑی اور عملہ پہنچ گیا اور مقامی لوگوں کی سے مل کر آگ پر کنٹرول کیا اور مزید گاؤں کو نقصان پہنچانے سے بچا لیا، آگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی تعلقه انتظاميا ننگرپارکر انتظاميا کو بروقت پہنچنے اور ان کی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جلد دینے کی ہدایت کی تاکہ جلد سے جلد متاثرین کی مدد کے لیے سندھ حکومت کو بھیجی جائے اور اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہائش کے لیے ٹینٹ دینے سمیت بروقت ضروری اشیاء پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے جلد انداد پہنچائی جائے، اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔\378