
پیپلزپارٹی کا نہروں کی تعمیرکیخلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحادکے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور
نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ، صدر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا، پارٹی ذرائع
فیصل علوی
جمعرات 3 اپریل 2025
17:23

(جاری ہے)
پیپلزپارٹی سندھ حکومت تک قربان کیلئے تیار ہے۔پارٹی ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی قیادت کو سندھ حکومت نہیں سندھ والے عزیز ہیں۔
پیپلزپارٹی ہر قیمت پر سندھ والوں کی جنگ لڑتی رہے گی۔پیپلزپارٹی کے سامنے حکومتی اتحاد لنک کینال مسئلہ کے حل سے مشروط کرنے اور پارلیمان و سڑکوں پر بھرپور احتجاج کا آپشن بھی زیرغور ہے۔پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی احتجاجاً انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی۔ نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کیلئے بقا کی جنگ ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی۔ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت تھی۔کراچی میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ وہ طاقت ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔ وقت آنے پر اس طاقت کا اظہار بھی کریں گے۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے۔ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا تھا۔ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہاتھا۔ اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی تھی۔ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ تھا۔آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتے۔صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی منظوری نہیں دی۔صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
-
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
-
سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
-
داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
-
علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم سے عوام کو علاج کی سہولت میں آسانی ہوگی، مصطفی کمال
-
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
-
ایف بی آر لاہور ریجنل آفسز کو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.