نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے، عظمیٰ بخاری

&وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظورکی پریس کانفرنس پر ردعمل

جمعرات 3 اپریل 2025 19:46

نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ والے کہتے ہمارا پانی ہے، آپ کہتے یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلزپارٹی پہلے آپس میں طے کرلے یہ کس کا پانی ہے، آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کے خلاف لڑائی نہیں لڑ سکتی انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوتا، کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے چیک کرلیں کسان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں، پنجاب نہ کسی کا حق چھینتا ہے نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا رول ادا کیا ہے، وزیراعلی پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے صدر پاکستان سے پوچھ لیں تو بہتر ہوگا، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔