صنعتوں اور گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ریلیف خوش آئند ہی: پیاف

انڈسٹری کے لئے بڑی خوش خبری ہے، پیدواری لاگت میں کمی ہو گی : فہیم الرحمان سہگل ۱بجلی کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کی جائے : نصر اللہ مضل، طاہر منظور چودھری ّبجلی سستی ہونے سے مہنگائی کی شرح مزید کم ہوگی اور سرمایہ کاری بڑھے گی: پیاف عہدیداران

جمعرات 3 اپریل 2025 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سیئنر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری کے ہمراہ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرا عظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان ملکی معیشت کیلئے ایک بڑی خوش خبری ہے اور ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، صنعتوں کیلئے 7 روپی59 پیسے اور گھریلو صارفین کے لئے 7 روپی41پیسے سستی کی گئی ہے۔

اب صنعتوں کو بجلی40 روپے 60 پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی․ مہنگی بجلی سے کاروباری طبقہ بشمول عوام پریشانی سے دوچا ر ہے اب بجلی سستی ہونے سے خاطر خواہ ریلیف ملے گا, پیداواری لاگت میں کمی ہوگی۔

(جاری ہے)

سستی بجلی ملکی ترقی کیلئے از حد ضروری ہے۔ چند یونٹ استعمال کرنے پر بھی بجلی کے بل ہزاروں میں آ رہے تھے جن کی ادائیگیاں کرنا چھوٹے تاجر اور ایس ایم ایز کے لئے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا تھا۔

وزیراعظم کے ریلیف سے صنعت سازی میں اضافہ ہو گا اور انڈسٹری کی طرف بھی سرمایہ کاری کارحجان بڑھے گا ۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پرحکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی واضح کمی لائے ۔ کاروباری طبقہ کو موجودہ حالات کے تناظر میں کئی معاشی چیلنجز درپیش ہیں ان حالات میں بجلی کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے۔ ، فہیم الرحمان سہگلنے کہا کہ صنعتی شعبہ میں دن رات بجلی استعمال ہوتی ہے ․مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بجلی سستی ہونے سے صنعتوں میں پروڈکشن بھی زیادہ ہوگی جو ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی جس سے تجارتی خسارہ میں کمی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومتی مشکلات میں بھی کمی واقع ہوگی ۔