وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بجلی کے نرخ کم کرنے پر صدر مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین

حکومت پنجاب بجلی نرخ میں کمی کا خیر مقدم کرتی ہے ،تاریخ گواہ ہے نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا: مریم نوازشریف

جمعرات 3 اپریل 2025 19:59

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بجلی کے نرخ کم کرنے پر صدر مسلم لیگ (ن )محمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا، عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لئے ایک قابل قدر تحفہ ہے۔ گھریلو صارفین کئلیی7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بہت بڑی معاشی سہولت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی اوردور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔

بجلی کے نرخ میں کمی کا فیصلہ محمد نواز شریف اور انکی کی عوام سے کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔