Live Updates

ژ*عمران کو نہیں، قائل ان کو کیا جائے جن سے بات کرنی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

عمران خان تو پہلے ہی قائل ہیں اور چھت پر کھڑے ہو کر ڈیڑھ سال سے دہائی دے رہے ہیں ، رہنما مسلم لیگ (ن) غ*اس طرح کے بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑوں کا شاخسانہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 اپریل 2025 20:30

) اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی لمبی لمبی ملاقاتوں میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر قائل کرنے کے بجائے گنڈاپور صاحب ان کو قائل کریں جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان تو پچھلے ڈیڑھ سال سے چھت پر کھڑے ہو کر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ خدا کے لیے میری بات سن لو لیکن ادھر سے ایک ہی جواب آرہا ہے کہ سیاستدان، سیاستدانوں سے بات کریں۔

اس طرح کے بیانات کا کوئی تعلق نہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے نہ حکومت سے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کی اندرونی کھینچاتانی کا شاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لیے ایک شوشہ چھوڑ دیتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں شدت اختیار کر چکی ہیں۔ کسی کو نہ بانی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لیے پھرتا ہے۔ اس وقت پارٹی کے معاملات ایک بڑا سرکس تماشا بن چکے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی کو قائل کرنے والی بات مضحکہ خیز ہے۔ گنڈا پور انہیں قائل کریں جن سے بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کیلئے عمران خان ڈیڑھ سال سے جتن کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات