
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا، صدرآصف زرداری
شہید بھٹو عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو شہید بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے،صدر مملکت کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام
فیصل علوی
جمعہ 4 اپریل 2025
11:15

(جاری ہے)
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، شہید بھٹو نے ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری کااپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی۔ مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیے ، انہیں بااختیار بنایا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی ہے۔برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں منعقد ہوگی ۔پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔برسی کی تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالے گڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے۔ سندھ حکومت نے آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.