مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

جمعہ 4 اپریل 2025 23:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرکے ضلع بڈگام میں آج ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع میں پرنیوا کلبگ سڑک پر ایک آلٹو کار مخالف سمت سے آنے والے گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور ذیشان اشرف جاںبحق جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ضلع ہسپتال بڈگام میں داخل کیا گیا۔