وزیر اعلیٰ بلوچستان کے و ژن اور جرات مندانہ فیصلوں نے صو بہ میں امن و ترقی کا نیا سفر شروع کیا ہے ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سوئی

ہفتہ 5 اپریل 2025 01:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی سوئی عزت اللہ امان بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے و ژن اور جرات مندانہ فیصلوں نے صو بہ میں امن و ترقی کا نیا سفر شروع کیا ہے ، بگٹی قوم ریاست پاکستان، افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اپنے جاری ایک بیان میں عزت اللہ امان بگٹی نے نوابزادہ گوہرام بگٹی اور سردار اختر مینگل کے ریاست مخالف بیانیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انتشار اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ نہ قوم کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی ریاست کے وفادار ہیں ، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے و ژن اور جرات مندانہ فیصلوں نے صوبے میں امن و ترقی کا نیا سفر شروع کیا ہے جو قابل تحسین ہے ان کی ریاست سے وفاداری اور دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف نے بلوچستان کے عوام کو نئی امید دی ہے ،انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ جو عناصر ملک دشمن تنظیموں خصوصاً بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کے حق میں ریلیاں نکال کر ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے اور باقی تمام چیزیں اس کے بعد آتی ہیں۔

(جاری ہے)

بگٹی قوم ہمیشہ محب وطن اور وفادار رہی ہے اور آئندہ بھی ہر آزمائش میں ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔