کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، آخری بوگی ٹریک سے اترگئی

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:15

کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، آخری بوگی ٹریک ..
کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین لاہور سے کراچی آرہی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈاؤن ٹریک متاثر ہوگیا، ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ریلوے انتظامیہ ک یمطابق مرمتی جاری ہے، کام مکمل ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگیں گے، جس کے بعد ٹرینوں کی آمدو رفت بحال ہوجائے گی۔