پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوﺅں کا تعلق افغانستان سے ہے.وزیراعظم کے نمائندے کا دعوی

500 افغان شہری رواں سال افغانستان سے پاکستان لڑنے آئے، ٹی ٹی پی افغانستان کے لیے بھی مسئلہ ہے. افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی صادق خان کا سیمنار سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 7 اپریل 2025 16:15

پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوﺅں کا تعلق افغانستان سے ہے.وزیراعظم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوو¿ں کا تعلق افغانستان سے ہے، 500 افغان شہریوں کی لسٹ ہے، جو رواں سال افغانستان سے پاکستان لڑنے آئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) افغانستان کے لیے بھی مسئلہ ہے.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اورگورننس کے چیلنجز کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات ہمیشہ مسائل کا شکار رہے ہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں، ایران سے رواں سال 15 لاکھ افغان مہاجرین کو نکالا گیا ہے. صادق خان نے کہا کہ پاکستان سے چند ہزار افغان مہاجرین کو نکالا گیا ہے، پاکستان سے مہاجرین کو نکالنے پر ہر طرف شور شرابہ ہے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے پاکستان کو بھی افغانستان بنا دیا وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات کی ایک وجہ ہے، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان کے لیے بھی ایک مسئلہ ہے، افغانستان کے 44 ہزار گاﺅں پر طالبان کا کنٹرول ہے انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کے علاوہ عام شہری اسلحہ ساتھ نہیں رکھ سکتے لیکن ٹی ٹی پی کے جنگجو اسلحے سمیت افغانستان میں گھومتے ہیں، ٹی ٹی پی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ضرورت ہے.