بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے‘گورنر پنجاب

پیر 7 اپریل 2025 20:03

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) پاکستان میں غربت کے خاتمے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے یہ ایک سوشل ویلفیئر کا ادارہ ہے جس کے ملازمین نے بھرپورمحنت، لگن اور ذمہ داری سے مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدور اور کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں کیا اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد بھی موجود تھیں گورنر نے نومنتخب اراکین کو جمہوری عمل کے تحت الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے سینٹر روبینہ خالد کے بطور چیئر پرسن عہدہ سنبھالنے کے بعد ادارے نے ترقی کا سفر کامیابی سے طے کیا بی آئی ایس پی پروگرام محکوم طبقے کی معاشی مدد اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے گورنر نے کہا کہ یہ ایک سوشل ویلفیئر کا ادارہ ہے جس کے ملازمین نے بھرپور محنت، لگن اور ذمہ داری سے مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دیئے بی آئی ایس پی پروگرام محکوم طبقے کی معاشی مدد اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے مستحقین کو بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے رقوم کی ادائیگی کی جا رہی ہے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ویژن ہے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایات پر نیا بینکنگ ماڈل متعارف کرایا تاکہ مستحق خواتین کو باعزت اور شفاف طریقے سے رقوم کی ادائیگی کی جائے اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حید ر کو شیلڈ پیش کی۔